ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / عدالت نے بہادرعلی کی عدالتی حراست میں 18جنوری تک توسیع کی

عدالت نے بہادرعلی کی عدالتی حراست میں 18جنوری تک توسیع کی

Mon, 19 Dec 2016 21:59:19  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی19دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا)ایک خصوصی عدالت نے آج لشکرطیبہ کیلئے کام کرنے کے الزام میں پاکستانی شہری بہادر علی کی عدالتی حراست 18جنوری تک بڑھا دی۔عدالتی ذرائع کے مطابق علی عرف سیف اللہ کو بند کمرے میں سماعت کے دوران ضلع جج امر ناتھ کے سامنے تہاڑ مرکزی جیل سے پیش کیاگیا۔انہوں نے اس کی عدالتی حراست بڑھا دی۔این آئی اے نے علی کے سرینڈر کی ویڈیوکاحوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیاکہ کشمیر وادی میں حالیہ ہوئی بدامنی میں پاکستانی دہشت گرد تنظیم لشکرطیبہ کا ہاتھ تھا۔ایجنسی نے دعویٰ کیاکہ اس سال موسم گرما کے وقت سے کالعدم تنظیم نے سرحد پر تعینات پاکستانی فورسز کی مددسے مسلح دہشت گردوں کو اس ہدایت کے ساتھ بھارت میں بھیجا کہ وہ مقامی لوگوں کے ساتھ مل جائیں، بدامنی پیدا کریں اور پولیس اورسیکورٹی فورسزپرحملہ کریں۔
 


Share: